لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

جمعه 02 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔بعد ازیں وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام پانچویں نمبر موجود تھا،انکی آخری تعیناتی بطور کور کمانڈر بہاولپور کی گئی تھی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی