ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،صدر زرداری نے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

جمعرات 21 مارچ 2024ء

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس،صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔ دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید، عبد الندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں,




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ