سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور کو عہدے پر بحال کردیا،سماعت ملروی

جمعه 02 دسمبر 2022ء

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا، سی سی پی او لاہور کی بحالی سے عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی فعال ہوگئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، غلام محمود ڈوگر کے وکیل نے کہا غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا،سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا، ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا، جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے لاہور ہاہیکورٹ نے کیسے کہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں، عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر 6ئ8ئ8 دیا اور سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا، کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،سی سی پی او لاہور کی بحالی سے عمران خان حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی فعال ہوگئی، غلام محمود ڈوگر عمران خان حملہ جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔