نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف،پنشن ادائیگی کے حوالے سے فیصلہ برقرار

بدھ 20 مارچ 2024ء

سپریم کورٹ سےنیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑاریلیف مل گیا،عدالت نے پنشن ادائیگی کے خلاف این بی پی کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نیشنل بینک کے ساڑھے گیارہ ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا عدالت نے نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کردی اور حکم دیا کہ نیشنل بینک ریٹائرڈ ساڑھے گیارہ ہزار ملازمین کو پنشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کئے جائیں واضح رہے پنشن کی ادائیگی کے فیصلے کیخلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور