توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس ،عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 19 مارچ 2024ء

احتساب عدالت نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، انہیں شاملِ تفتیش کر لیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ دیں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں، عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔ احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟