شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات اہلکار شہید،چھ دہشتگرد مارے گئے

هفته 16 مارچ 2024ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی، خودکش بم حملے، چھت منہدم ہونے سے 5 شہید، جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے، لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے بھی ہوئے، ان دھماکوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں مٹی کے پانچ بہادر سپوت شہید ہوگئے، شہداء میں ضلع خیبر کا رہائشی حوالدار صابر، ضلع لکی مروت کا رہائشی نائیک خورشید، ضلع پشاور کا رہائشی سپاہی ناصر، ضلع کوہاٹ کا رہائشی سپاہی راجہ اور ضلع ایبٹ آباد کا رہائشی سپاہی سجاد شامل ہیں، اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تمام چھ دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے کراچی کے 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور تلہ گنگ کے 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی