آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز کی ملاقات

هفته 16 مارچ 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے,, دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے ،، علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرینی کمانڈر سے ملاقات میں بحرین شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کیساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کیساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرینی کمانڈر نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟