عمران خان اب بھی سیاسی استحکام کےلئے بات کرنے سے گریزاں،صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار سری لنکا کا ذکر

بدھ 13 مارچ 2024ء

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی ہے۔ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے۔ اب مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عوام باہر نکلے گی۔ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ میرے ساتھ وکلاء تک کی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں ۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی۔سیکورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی سراسر جھوٹ ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا پھر بھی ووٹرز نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا، لیکن اس تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری کی گئی ساری پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئیں حالات سری لنکا کی جانب جارہے ہیں، ہمارا پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، سینٹ الیکشن میں پھر سے پیسہ چلنے والا ہے،گزشتہ سینٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا لیکن اسے آج تک سزا نہیں ہوئی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔