وزیر داخلہ نے گورنر راج یا عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنے کا اشارہ دے دیا

جمعرات 01 دسمبر 2022ء

‘ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل کبھی بھی سیاسی جماعتوں اورملک کیلئے سود مند ثابت نہیں ، کوشش کریں گے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں گورنر راج اور عدم اعتماد آئینی طریقے ہیں استعمال کر سکتے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بحرانی کیفیت پیدا کرنے کے لیے کے پی اورپنجاب اسمبلی سے نکلنے کی بات کی گئی، انہوں نے کہا کہ سنا ہے 20 دسمبر سے وہ استعفیٰ دیں گے، اگر فیصلہ کرلیا ہے تو 20 دسمبر تک انتظارکیوں، عمران خان صرف عدم استحکام چاہتا ہے تاکہ ملک افراتفری کی طرف جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں مشاورت کر رہے ہیں، پنجاب اورکے پی اسمبلی ٹوٹنے پربلوچستان اور سندھ میں تو الیکشن نہیں ہوگا، مرکز میں تو نگران حکومت نہیں ہوگی، اسمبلی توڑنے کا عمل غیر سیاسی اور غیرجمہوری عمل ہے، اگرعمران کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑتے ہیں تو آئین قانون کے مطابق ہوگا، پہلے قومی اسمبلی کے استعفے کی آکر تصدیق کریں، الیکشن کا بائیکاٹ، اسمبلی توڑنا کسی سیاسی جماعت یا ملک کے لیے سود مند ثابت نہیں ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن چاہتے ہیں ان کو راستہ دیا جانا چاہیے، سکیورٹی معاملات وفاقی حکومت کی نظر میں ہیں، عوام کے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں، بات آگے بڑھی تو آپریشن وقت پر ہوگا، دیرنہیں ہوگی، رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ کوشش کریں گے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں،گورنر راج اور عدم اعتماد آئینی طریقے ہیں اور یہ استعمال ہوسکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بلیلی میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی نے بلوچستان میں دہشتگردی کی ذمے داری قبول کی ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پورے خطےکے امن کے لیے خطرناک ہے، ٹی ٹی پی کو افغانستان سے ہر طرح کی سہولت میسر ہے اور افغانستان کےلیے بھی یہ بات لمحہ فکریہ ہونی چاہیے، یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ آؤٹ آف کنٹرول طاقت ہے، بلوچستان، کے پی میں صوبائی انتظامیہ اور ایجنسیاں معاملےکو سنجیدہ لیں، صوبوں کو یقین دلاتاہوں کہ وفاق کی جانب سےمکمل معاونت فراہم کی جائےگی ان کاکہنا تھا کہ جلسوں میں ناکام ہو کر اسمبلیوں کو توڑنے کا فیصلہ کرنا عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے، اگرعمران خان کے پی اورپنجاب کی اسمبلیاں توڑتےہیں تو الیکشن کی صورت میں ہم بھرپور شرکت کریں گے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام