آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر مملکت منتخب

هفته 09 مارچ 2024ء

حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔ صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ کا عمل پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بیک وقت ہوا جس کے مطابق آصف علی زرداری نے مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے انکے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ لے سکے اعداد و شمار کے مطابق پارلیمنٹ سے آصف علی زرداری نے 255 ووٹ لیے، سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔ سندھ اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 58 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 3 الیکٹورل ووٹ ملے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں محمود اچکزئی کو 40 اعشاریہ 80 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ آصف علی زرداری کو 7 اعشاریہ 62 الیکٹورل ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی میں آصف زرداری نے تمام 47 ووٹ حاصل کیے، ان کے مقابل محمود خان اچکزئی کوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔ جے یو آئی ف کے جماعت اسلامی نے صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ سینیٹر شبلی فراز، اعجاز چوہدری، اعظم سواتی اور جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔ پولنگ شروع ہونے سے قبل سینیٹر شیری رحمٰن حکومتی اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی پولنگ ایجنٹ مقرر کی گئیں جبکہ سینیٹر شفیق ترین سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ مقرر تھے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری دوسری دفعہ صدر مملکت منتخب ہوئے ہیں




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟