بھارت خطے میں دہشتگردی میں ملوث،ثبوت منظر ث پر،اندین دہشتگرد افغانستان میں گرفتار

هفته 02 مارچ 2024ء

ہندوستان کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پر، افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتار،ثناوٴل اسلام کا بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف ، تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا بھی اعتراف کرلیا،، افغانستان کے شہر قندھار سے 29 فروری کو بھارتی دہشتگرد ثناوٴل اسلام کو گرفتار کیا گیا ، ثناوٴل اسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا، افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثناوٴل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا، بھارتی شہری ثناوٴل اسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا ، ثناوٴل اسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا ، ثناوٴل اسلام کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی، نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں ، بھارت کی انتہا پسندی اور دہشتگردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا