بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی |
|
اتوار 25 فروری 2024ء | |
بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔26 لاکھ سے زائد پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبائی حکقم کا کہنا ہے کہ سات روزہ مہم کے دوران 26 لاکھ 55 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے حکام کے مطابق سات روزہ انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ 2023ء میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں |