امریکی سینیٹر کا پاکستانی سفیر کو خط،حالیہ انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت پر خراج تحسین

هفته 24 فروری 2024ء

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا پاکستانی سفیر کو خط،حالیہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شمولیت خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی مبینہ دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا امریکی ریاست میری لینڈ سے منتخب سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے خط میں نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کو انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت کے الزامات کی چھان بین کرنی چاہیے۔پاکستان کے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق فیصلوں کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے بہت سے مفادات مشترک ہیں، منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کی حمایت اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں کرس وان ہولن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پاکستانی عوام کی بھرپور شرکت قابل تحسین ہے جبکہ امریکی سینیٹر نے بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار