امریکی صدر کی روسی ہم منصب پر تنقید،ولادیمیر پوٹن کا جواب بھی آگیا

جمعه 23 فروری 2024ء

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو پاگل کہہ دیا، روسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی صدر کو پاگل قرار دیکر گالی دے دی اور نہایت سخت زبان استعمال کی روسی صدر نے جواب دیا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا کی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر جوبائیڈن کو ترجیح دیتے ہیں لیکن جوبائیڈن ہیں ان کا شکریہ ادا کرنا نہیں چاہتے۔روسی صدر نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ہم کسی بھی امریکی صدر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارے لیے جوبائیڈن زیادہ بہتر امیدوار ہیں اور جو کچھ انھوں نے میرے بارے میں کہا اس سے لگتا ہے کہ میں بالکل درست ہوں۔ صحافی کے سوال پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے یہ پوچھا کہ آپ امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے اس بیان کو بیوقوفانہ بیان سمجھتے ہیں تو انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟