مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت چوں چوں کا مربہ ہوگی،فواد چوہدری

جمعرات 22 فروری 2024ء

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری کی توقع نہیں ہے راولپنڈی میں عدالت میں پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر بولےپاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفاق میں حکومت بنانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔ دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی واضح رہے کہ فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے