انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی درخواست،درخواستگزار کی عدم حاضری پر پانچ لاکھ جرمانہ درخواست خارج کر دی گئی،

بدھ 21 فروری 2024ء

8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت، سپریم کورٹ نے درخواست گزارعلی خان کی دھاندلی کیخلاف درخواست پانچ لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کردی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےدرخواست پر سماعت کی،درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان پیش نہ ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاعلی خان کےگھرپولیس بھی گئی وزارت دفاع کےذریعے نوٹس بھی بھیجا،علی خان گھر میں نہیں ہیں نوٹس ان کےگیٹ پرچسپاں کردیاگیا ہے، چیف جسٹس نےکہا19 فروری کو ہمارےآفس کوایک ای میل آئی، یہ ای میل علی خان کی جانب سے بھجی گئی،درخواست گزار نےای میل میں لکھاہےکہ ملک سے باہر ہوں،درخواست گزار نے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے،چیف جسٹس نے کہا 13 فروری کو قطر ائیر ویز کا ٹکٹ لے کر دوحا اورپھر بحرین چلے گئے،عجیب بات ہے درخواست دائر کی اور دوسرے دن بیرون ملک چلے گئے،اس ای میل کے بارے میں ہماری برانچ نے بھی کنفرمیشن کی کہ وہی شخص ہے،علی خان نے لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،ای میل میں بورڈنگ پاس،ٹکٹ اور بحرین جانے کے تمام سفری دستاویزات لگائے گئے ہیں، دستاویزات کے مطابق درخواست گزار دوحہ سے کنکٹنگ فلائٹ لے کر بحرین گیا، عجیب آدمی ہیں سستا ہونے کے باعث لوگ ریٹرن ٹکٹ لیتے ہیں انھوں نے ون وے ٹکٹ لیا،لگتا ہے علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے پبلیسیٹی سٹنٹ کھیلا ہے،تشیہر کےبعد درخواست گزار بیرون ملک چلاگیا،پاکستان کودنیا میں مزاق بنادیاگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماشوکت بسرا روسٹرم پرآگئے،چیف جسٹس نے کہاآپ اس کیس میں درخواست گزارنہیں اور وکیل بھی نہیں ہیں آپ بیٹھ جائیں،جسٹس محمد علی مظہر نےکہا درخواستگزارمقدمہ واپس لینا چاہتا ہے،ایسا نہیں ہوتا کہ درخواست گزارمقدمہ واپس لے توکوئی دوسراچلالے، چیف جسٹس نےریمارکس دیئے میڈیا پرپابندی نہیں لگائی اسکا یہ مطلب نہیں میڈیا جھوٹ بولے، ہفتہ کے روز میڈیا نےغلط خبر چلائی،خبرچلی میں نےججز کا اجلاس بلالیا ہے،کوئی اجلاس نہیں ہوا ہفتہ کو میری کسی جج سےملاقات نہیں ہوئی،کسی میڈیا نےغلط خبرکی تردیدنہیں کی،جھوٹی خبر پرچھ پروگرام ہوجاتے ہیں،میڈیا خبر سے پہلے تصدیق کرلے،خبر کے بعد میرے ساتھی ججز مجھ سے پوچھنے لگے،خبر دینے والے صاحب اپنی خبر پر قائم ہوں گے،ایسی خبروں کا مقصد ریٹنگ بڑھانا ہے،ایسے صحافی کیخلاف میڈیا کچھ نہیں کرے گا،اصل صحافی بیروزگار ہے،جن ججز کی میٹنگ کا نام لیا لیا گیا وہ لاہور میں تھے،اگر خبر غلط چل گئی تو تردید بھی اس طرح سے ہونی چاہیے،میڈیا سچ بولے میڈیا آزاد ہے،میڈیا میں یہ بھی چل رہا تھا کہ اجلاس میں ججز میں ڈسکس کیا ہوا، چیف جسٹس نےشوکت بسرا کا نام لیےبغیرکہاان صاحب کا کیس سےتعلق نہیں،ان کو اس کیس سےکیادلچسپی ہے،ہم ان صاحب کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتےلیکن یہ اپنا کنڈکٹ خود بھی دیکھیں،شوکت بسرا بولے میری بات توسن لیں،چیف جسٹس نے کہا آپ بیٹھ جائیں ورنہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دےکر توہین عدالت کا نوٹس بھی کرسکتے ہیں،سب نے مل کرسپریم کورٹ کو مذاق بنایا ہواہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ درخواست گزار خود نہ آئے اوردوسری پارٹی کوراستہ دکھائےکہ اس درخواست کے ذریعےعدالت آجاؤ،چیف جسٹس نےکہایہ عدالت کاغلط استعمال ہورہاہے،عدالت نے پانچ لاکھ روپےجرمانے کےساتھ درخواست خارج کردی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات