پی ایس ایل ،بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پیر 19 فروری 2024ء

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کردی۔ تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ میں بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر تقریباً 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بابر اعظم کے 68 رنز کے باوجود انکی ٹیم تو میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکی تاہم اپنی عمدہ اننگز کے ساتھ ہی نامور بلے باز نے پی ایس ایل میں تین ہزار رنز بنانے کا ہدف عبور کر لیا ،بابر اعظم تین ہزار رنز مکمل کرنے والے پی ایس ایل کے پہلے بلے باز ہیں اعداد و شمار کے مطابق بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 80 میچز کی 78 اننگز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 4 رنز اسکور کیے، انہوں نے اس دوران 1 سنچری اور 29 نصف سنچریاں بنائی ہیں پی ایس میں رنز بنانے کے حوالے سے دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان کا ہے، جنہوں نے 77 اننگز میں 2 ہزار 381 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تیسرے نمبر پر 2 ہزار 135 رنز کے ساتھ شعیب ملک اور محمد رضوان 2 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات