این اے 15, الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری م3بیانتخابی عذرداری مسترد کر دی

جمعرات 15 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 ذمانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران نواز شریف ذکے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ سکے جبکہ این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے وکیل تاخیر سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی۔تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی