بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایمل ولی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے نمٹادی

بدھ 14 فروری 2024ء

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اے این پی کے رہنماء ایمل ولی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے غیر موثر قرار دیکر نمٹادی اے این پی کی رہنماء ایمل ولی کی دائر درخواست کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نےکی۔ سماعت کے دوران ایمل ولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی رکن رہے، کیس اب قابل سماعت نہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے کامیاب قرار دیا گیا تھا، لیکن اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں بانی پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی تھی ،کاغذات میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر نہیں تھا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کو 7 حلقوں سے نااہل کیا جائے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام