حوثیوں کا امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

منگل 06 فروری 2024ء

حوثی فورسز نے مزید امریکی اور برطانوی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا یمن کے حوثی ترجمان کے مطابق فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور امریکا و برطانیہ کے حملوں کے جواب میں بحیرۂ احمر میں دو فوجی آپریشن کیے ہیں، ایک آپریشن میں امریکی اور دوسرے آپریشن میں برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا۔ ترجمان کے مطابق دونوں جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے،جس سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی طور پر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور خطے میں امن قائم نہیں ہوتا،امریکی اور برطانوی فورسز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟