غیر شرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سات سات سال قید کی سزا

هفته 03 فروری 2024ء

غیر شرعی نکاح کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید ،پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے غیر شرعی نکاح کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا،کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا فیصلے کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے