مچھ کلیئرنس آپریشن اپ ڈیٹ ،24 دہشتگرد مارے گئے،4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید

جمعه 02 فروری 2024ء

بلوچستان می مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلئیرنس آپریشنز کے دوران گذشتہ تین روز چوبیس دہشت گرد مارے گئے، سرکردہ دہشت گردوں کی شناخت شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کے نام سے ہوگئی، فائرنگ کے شدید تبادلے می چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے،، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات، دہشت گردوں نے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بعد میں کلئیرنس آپریشنز کے دوران ان دہشت گردوں کو تلاش کرکے نشانہ بنا کر علاقے کو محفوظ بنانے کا مکمل کیا گیا، گذشتہ تین روز میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سرکردہ دہشت گردوں کی شناخت شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے، ان حملوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے، سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا