بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بدھ 31 جنوری 2024ء

بانی پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ،پی ٹی آئی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو این اے 89 میانوالی اور این اے 122 لاہور سے انتخابات کے لیے اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائراپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کا نوٹی فکیشن درست نہیں، آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کے لیے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی، ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔ واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لاہور اور میانوالی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات پر اعتراض کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں اور ان کے تجویز و تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا