پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر ہشتم شروع ہوگئیں

پیر 29 جنوری 2024ء

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں *البدر- ہشتم (8)* کی افتتاحی تقریب، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے انسداد دہشت گردی کی مشقیں کریں گے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں *البدر- ہشتم (8)* کی افتتاحی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، دو ہفتے جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستے انسداد دہشت گردی کی مشقیں کریں گے، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے، مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے دستے ایک دوسرے کی مہارتوں اور تجربے سے اسفادہ کریں گے، البدر مشق پاکستان اور بحرین کے درمیان سال میں دو بار منعقد ہوتی ہیں،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان