کہیں بارش،کہیں برفباری،سردی کی شدّت میں اضافہ

اتوار 28 جنوری 2024ء

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کہیں ہلکی، موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ نیلم کے بالائی علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، لوات بالا، جاگراں ویلی اور شونٹھر ویلی برفباری کے بعد خوبصورت مناظر پیش کررہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برف باری جاری ہے اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے دوسری جانب ہنگو میں صبح سے ہلکی بارش ہو رہی ہے جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،تاہم پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں دھند چھائی رہے گی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔