پوسٹر اور بینرز پر سرکاری ملازمین کی تصاویر،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

جمعرات 25 جنوری 2024ء

انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کے پوسٹرز اور بینرز پر سرکاری ملازمین کی تصاویر،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا،سرکاری افسران کی تصاویر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق امیدواروں کے پوسٹر اور بینرز پر سرکاری ملازمین کی تصاویر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مراسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سرکاری افسران کی تصاویر استعمال کرنے پر والے امیدواروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ‏امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا، الیکشن کمیشن نے مراسلے میں بتایا ہے کہ سرکاری اہلکار یا افسر ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام