دھند کا راج،19 پروازیں منسوخ

بدھ 24 جنوری 2024ء

دھند کا راج برقرار،فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر 19 پرواز یں ،5 متبادل ایئر پورٹس پر لینڈ کرائی گئیں تفصیلات کے مطابق کویت ایئر ویز کی پرواز کے یو 205 اسلام آباد کو دھند کے باعث اسلام آباد کی بجائے کراچی میں لینڈ کرایا گیا جبکہ ابوظہبی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کی لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی،ایک اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کا رخ بھی اسلام آباد کی بجائے لاہور موڑنا پڑا سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مدینہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں پی کے 716 اور پی کے 222 کی بھی لاہور میں لینڈ کرایا گیا جبکہ اسلام اباد سے العین کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 144، جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 722،اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161، لاہور سے دبئی کی پرواز ای آر 724 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، کراچی سے ملتان کی پروازیں پی کے 330، 331، کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 520، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 501 بھی منسوخ ہوئی ہیں،شارجہ سے پشاور آنے جانے کی پروازیں پی کے 257، 258، پشاور سے دوحہ کی پرواز 286، پشاور سے ابوظبی کی پرواز 118 اور پشاور سے دبئی کی پرواز 283 منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 224 اور سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 210 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟