رام مندر کی تعمیر کے بعد ہندو انتہاپسندوں کی نظر مسلمانوں کی دیگر عبادت گاہوں پر،برطانوی اور دیگر نشریاتی اداروں کی رپورٹس

بدھ 24 جنوری 2024ء

بھارت میں بابری مسجد کی شہادت کے بعد مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات بھی نشانے پر ، رام مندر کے افتتاح سے بھارتی مسلمانوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ، مسلمانوں کے کئی قبرستانوں اور وقف کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا نے ہندو تسلط جما لیا، یودھیا سے مسلمانوں کے نشانات مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بی بی سی کی رپورٹ، ، جس سرزمین پر اکثریت اقلیت سے ڈرنے لگتی ہے وہاں تاریخ اور انسانیت دونوں کی شکل بگڑ جاتی ہے، جس زمین پر مذہب سیاست میں شامل ہو جائے وہاں انسانوں کی فلاح کی بجائے تقسیم کا نوحہ لکھا جاتا ہے، مودی سرکار کے انتہا پسند اقدامات نے بھارت کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کردی، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایودھیا نہ صرف ہندو بلکہ مسلم تہذیب اور ثقافت کا بھی اہم مرکز ہے، ایودھیا میں جگہ جگہ مساجد، مقبرے، درگاہیں اور قدیم قبریں اس شہر میں مسلمانوں کی صدیوں سے آباد کاری کا پتہ دیتی ہیں ، سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایودھیا میں 55 مساجد، 22 قبرستان، 22 مزارات اور 11 امام بارگاہیں موجود ہیں، ایودھیا وقف بورڈ کے صدر محمد اعظم قادری کے مطابق رام مندر کے حق میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انتہا پسند ہندو مافیا کی نگاہیں مسلمانوں کے قبرستانوں پر لگی ہوئی ہیں، مسلمانوں کے کئی قبرستانوں اور وقف کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا ہندو تسلط جما چکے ہیں، بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق رام مندر کی مزید توسیع کا امکان ہے جس کی زد میں مسلمانوں کے بہت سے قبرستان اور مقبرے آ سکتے ہیں، متنازعہ رام مندر کی تعمیر میں مذہبی قوم پرستی کی نئی بنیاد رکھتے ہوئے بھارت کی سیاست کا منظر نامہ بدل گیا ہے ، مسلمانوں کی زمینوں اور قبرستان پر تیزی سے قبضہ کیا جا رہا ہے، رام مندر کے افتتاح کے بعد ایودھیا کے مسلمان روزگار سے بھی محروم ہو چکے ہیں، بھارت میں مسلمانوں پر پہلے بھی ظلم جاری تھا مگر انتہا پسند مودی سرکار کے آنے کے بعد یہ ظلم اب بربریت کی شکل اختیار کرچکا ہے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟