سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

منگل 23 جنوری 2024ء

قاسم سوری کےحلقے میں دوبارہ انتخابات کےحکم کےخلاف اپیل پرسماعت،سپریم کورٹ نے قاسم سوری،لشکری رئیسانی اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکونسا مقدمہ لگنا ہےکونسا نہیں سپریم کورٹ میں پہنچنے والےلمبےہاتھ ختم کررہے ہیں،قاسم سوری نے حکم امتناع لےکر پوری اسمبلی مدت کو انجوائے کیا،اب کہہ رہے ہیں اسمبلی ختم کیس غیرموثر ہوگیا،گزشتہ حساب لےکررہیں گے،قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،قاسم سوری پرکیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کاحکم دیاجائے،جس نے بھی آئین توڑا ہے اسے نتائج بھگتنا ہونگے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے کہا اسمبلی کی مدت مکمل ہوچکی اپیل اب غیرموثر ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے حکم امتناع لے کر مزے کرتے رہے، پھر مستعفی ہوکر کہ دیا اپیل غیرموثر ہوگئی،حکم امتناع لینے کے بعد مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں کرنے دیا گیا، سپریم کورٹ کے اندرونی سسٹم کیساتھ ہیراپھیری کی گئی،وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا عدالت نے قاسم سوری کا مقدمہ دیگر کیسز کےساتھ یکجا کردیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کونسا مقدمہ لگنا ہے کونسا نہیں سپریم کورٹ میں پہنچنے والے لمبے ہاتھ ختم کررہے ہیں، مقدمات کیسے یکجا کرائے جاتے ہیں معلوم ہے 1982 سے وکیل ہوں، نعیم بخاری نے جواب دیا میں 1972 سے ہائی کورٹ کا وکیل ہوں کبھی کوئی مقدمہ فکس نہیں کرایا، چیف جسٹس نے کہا مقدمہ کیسے یکجا ہوا اور اتنا عرصہ مقرر کیوں نہ ہوا اپنی انکوائری بھی کرینگے، کیا آپ نے سپریم کورٹ میں مقدمہ کو نہ لگوانے کیلئے کوئی حربہ استعمال کیا؟اگر عدالت کا کندھا استعمال کیا گیا ہے تو اپنی تصحیح کرنا جانتے ہیں،سپریم کورٹ کے سسٹم کیساتھ ہیراپھیری بہت ہوچکی،نعیم بخاری نے جواب دیا آپ مجھ سے خفا ہیں یا اپنے سسٹم سے؟چیف جسٹس نے کہا سسٹم سے خفا ہوں آپ سے نہیں اور اعتراف کر رہا ہوں کہ ہیراپھیری ہوتی ہے، آپ بھی اعتراف کریں کہ ہیراپھیری کرتے رہے ہیں، کبھی اسٹبلشمنٹ آ جاتا ہے کبھی کوئی اور اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا،نعیم بخاری نے جواب دیا میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو اعتراف کیوں کروں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دی،قاسم سوری کا اقدام سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے غلط قرار دیا،قاسم سوری کیخلاف فیصلے میں سنگین غداری کی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی تھی،قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے، قاسم سوری پر کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے کہا قاسم سوری بتائیں ان کا مقدمہ کا فیصلہ 2019 سے اب تک کیوں نہیں کیا گیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے گزشتہ حساب لیکر رہیں گے،جس نے بھی آئین توڑا ہے اسے نتائج بھگتنا ہونگے،سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی اپیل پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار