چینی نائب وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

پیر 22 جنوری 2024ء

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال، سی پیک منصوبوں کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سی پیک منصوبوں کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان سے بھی آگاہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی نائب وزیر خارجہ کے جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام