وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلیفون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

منگل 29 نومبر 2022ء

وزیراعظم شہبازشریف کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون،آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ترجمان وزیراعظم ہاٗوس کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کا کہا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے،پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا،مادر وطن کے تحفظ و سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد و راہنمائی فراہم فرمائے،وزیراعظم نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد