سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی،حکومت نے سابق جج کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعه 12 جنوری 2024ء

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کا معاملہ،وفاقی حکومت کا ریٹائرڈ جج کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق کیس میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ،اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کے اپیل دائر کرنے کے فیصلے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کردیا چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل نے کہا خواجہ حارث لاہور سے آرہے ہیں،اب تک نہیں پہنچ سکے، رجسٹرار نےمظاہر علی اکبر نقوی کے وکیل خواجہ حارث کا جواب پڑھ کرسنایا،جواب میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل صرف سپریم کورٹ کے جج کےخلاف کارروائی کرسکتی ہے،ریٹائرڈجج کےخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی،استعفیٰ دینے کے بعد مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کااختیارنہیں رکھتی، اٹارنی جنرل نےکہاگزشتہ روز عدالت میں عافیہ شہر بانو کیس فیصلےکاحوالہ دیا گیا تھا،کیس کے فیصلے کے مطابق کونسل صرف جج کے خلاف ہی کارروائی کرسکتی ہے،وفاقی حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے انتخابات سے متعلق اہم معاملے ہمارے سامنے ہیں،اس کیس کو پھر 8 فروری انتخابات کے بعد سنیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل کی مزید کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ