دہشتگردی کی کوشش ناکام،سی ٹی ڈی نے دواہم دہشتگرد گرفتار کر لئے

جمعه 12 جنوری 2024ء

سی ٹی ڈی نے پشاور کو بڑی تباہی سے بچالیا،افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم تنظیم کا خودکش بمبار اور ہینڈلر گرفتار ، دہشتگردوں کا ہدف مولانا فضل الرحمان اورایمل ولی خان کو نشانہ بنانا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق داعش خراسان کے دو مبینہ خودکش بمباروں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا،ایک خودکش حملہ آور کو متنی میرہ پشاور سے گرفتار کیا گیا ، جس کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی،گرفتار دہشتگردنے افغانستان کے علاقہ پکتیا سے ٹریننگ حاصل کی گرفتار مبینہ خودکش بمباروں سے خودکش جیکٹس،تین دستی بم ،داعش کے پمفلٹ برآمد ہوئے ،برآمد شدہ خودکش جیکٹس کو بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کچھ عرصے سے سیاسی جماعت کے رہنماؤں کو دھمکیاں مل رہی تھیں،دہشتگردوں کا ٹارگٹ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی تھے،گرفتار دہشتگردوں کے موبائل سے جے یو آئی مرکز کی ویڈیوز اور نقشے برآمد ہوئے، چھ ماہ قبل دس مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی کالعدم داعش ملوث ہے، ورسک روڈ سڑک کنارے بم نصب کرنیوالے دہشتگرد کی شناخت مکمل ہوچکی ہے،ورسک روڈ بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔