ضلع کرم،فائرنگ سے 4افراد جاں بحق 3 زخمی

اتوار 07 جنوری 2024ء

کرم ،مسافر کوچ پر فائرنگ سے خاتون اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 جاں بحق 3 افرادزخمی پولیس حکام کے مطابق صدہ بازار کے نزدیک مسافر کوچ اور ایک کار پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعی پیش آیا ،گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیورٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔ جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے مسافر گاڑیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب دہشتگردی کے واقعات کے خلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے جس میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سےقومی طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے