سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کا معاملہ،ترجمان کا بیان آگیا

اتوار 07 جنوری 2024ء

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے کہ خبروں پر الیکشن کمیشن کا بیان جاری،کہا سیکرٹری الیکشن کمیشن بیماری کے باعث بیڈ ریسٹ پر ہیں ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، وہ میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے ہیں اور ضروری خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری کی غیر موجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار