سانحہ 9 مئی،نگران حکومت نے کابینہ کمیٹی بنادی،چودہ دن میں رپورٹ طلب

هفته 06 جنوری 2024ء

نگران وفاقی حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔چودہ دن میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی،نوٹیفیکشن جاری کابینہ ڈویژن کہ جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے۔ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی 2023ء کے واقعات کا جائزہ لے گی، کمیٹی ایسے واقعات کی آئندہ کے لیے روک تھام سمیت سفارشات تیار کرے گی۔ جبکہ کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرے گی اور 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولتکار اور عمل کرنے والوں کی نشاندھی بھی کرے گی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لے گی، وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان