آواران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5دہشتگرد ہلاک

اتوار 31 دسمبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار