سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ،اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

هفته 30 دسمبر 2023ء

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد کمانڈر راہزیب عرف خارے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ،، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر راہزیب عرف خارے سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار