اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 28 دسمبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،فردِ جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں 12 دسمبر کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ کا موقف کیا ہے؟ جس پربانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ فردِ جرم سے پہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ جج نے جس نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے اور سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ اب تک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کُل 27 گواہان میں سے 25 کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ہے۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جواب دیا کہ پہلے نوٹس ہوں گے۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سائفر ٹرائل سے متعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 12 دسمبر کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر چیلنج کر رکھا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے