این ایل سی نے کرغزستان تک کارگو کی ترسیل کا ہدف حاصل کر لیا

جمعرات 28 دسمبر 2023ء

این ایل سی کی کرغزستان کے لیے کارگو کی کامیاب ترسیل،این ایل سی نے (TIR) سسٹم کے تحت کرغزستان کے لیے پہلا کارگو کامیابی کے ساتھ براستہ چین پہنچا کر سنگ میل عبور کر لیا ہے جس سے پاکستان کے لئے نئے تجارتی موقع میسر ہوں گے۔ این ایل سی کی جانب سے براستہ چین کرغزستان کے لئے کارگو کی ترسیل کا اہم اقدام افغانستان کے روایتی راستے سے منسلک چیلنجوں کے پیش نظر نئے تجارتی راستے بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔این ایل سی نے اس سنگ میل کے ساتھ نہ صرف وسط ایشیائی ریاستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا ہے۔ توقع ہے کہ اب سی پیک کے ساتھ TIR کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔ منصوبے سے روزانہ تقریباً 1000 ٹرکوں کے ذریعے تجارت کے نتیجے میں تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔اس متبادل راستے کی کامیابی پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گی اورساتھ ہی پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت میں ایک فعال رکن کے طور پر ابھرے گا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے