ٹینس سٹار اعصام الحق کا بھارتی حکومت کو مفت مشورہ ،ٹینس ٹیم کے ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر بھجوائیں

منگل 26 دسمبر 2023ء

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھارتی حکومت کو مفت مشورہ،ڈیوس کپ کےلئے ٹینس ٹیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر بھجوائیں،پاکستان پر امن ملک ہے اعصام الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے۔ پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کیا، ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے ، ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں، بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گی




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی