ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگئی تو الیکشن کمیشن اسے انتخابی نشان کیسے دے گا،ملک احمد خان

هفته 23 دسمبر 2023ء

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان کہتے ہی۔ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگئی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے انتخابی نشان دے گا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کا سائفر کیس پر شاندار فیصلہ ہے، سائفرکیس پر فیصلہ سنا تو ذہن میں آیا کہ ٹرائل پر سوالات نہ اٹھیں، سائفر کو جواز بنا کر ایک دوست ملک کے سرکاری حکام پر الزام لگایا گیا اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی سائفر معاملے پر گھسیٹا گیا۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بند لفافے سے بہت رغبت ہے، بند لفافے میں چاہے 190 ملین پاؤنڈ ہو یا بند لفافے سے قومی اسمبلی توڑ دیں، قاسم سوری نے سربمہر لفافہ لہرایاتھا الیکشن کمیشن کے فیصلےپر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جب ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوگی تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا، الیکشن کمیشن آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن پر معترض ہوا، کمیشن کے جائز سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی سانحہ بانی پی ٹی آئی نے دانستہ کیا، کیا لیول پلینگ فیلڈ کے لیے آئین و قانون کی خلاف ورزی کو ساتھ ملا دیں گے، ایک شخص نے کوئی واقعہ کیا تو کیا تحقیقات مکمل کیے بغیر اسے چھوڑ دیں گے، 2018 میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملااور 4 سال پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے رہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟