اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 21 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے اے این پی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے التواء مانگا ہے اے این پی رہنما میاں افتخار حسین اور ان کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور التوا کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگلے انتخابات میں آپ اپنے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے وکیل کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات بہت بڑا پراسس ہوتا ہے انتخابات آرہے ہیں اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگادرخواست ہے کہ ہمیں موقع دیں انٹرا پارٹی انتخابات کرالیں گے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ سمجھیں ہم نے اپ کو مہلت دے دی ۔۔۔کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔