ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی

هفته 16 دسمبر 2023ء

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔مجرم کے حوالے سے تفصیلات جاری کرنے سے گریز تفصیلات کے مطابق ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔ ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام