جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس،جن پر الزام لگایا انہیں فریق کیوں نہیں بنایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کےخلاف اپیل پر سماعت،شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے آج ہی جسٹس ریٹائرڈ انور کانسی اور دیگر کو فریق بنانے کی درخواست دائر کرنے کی یقین دہانی کرا دی چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، وفاقی حکومت نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کردیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج کل فون پکڑ کر صحافی بن جاتے ہیں،موبائل اٹھا کر صحافی بننے والوں کو سوچنا چاہیے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلہ آچکا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن نے بنچ میں شمولیت سے انکار کیا تھا،میں نے کسی کو بنچ سے نہیں ہٹایا، کوشش ہوتی ہے کہ اتفاق رائے یا جمہوری طریقے سے کمیٹی میں چلیں،جمہوریت کی جانب جا رہے ہیں عدالت میں بھی جمہوریت آ رہی ہے، حامد خان نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا باعث بننے والی تقریر پڑھ کر سنادی، چیف جسٹس نے استفسار کیا اُس وقت چیف جسٹس ہائی کورٹ کون تھے؟سپریم جوڈیشل کونسل کو تقریر کا کیسے معلوم ہوا؟حامد خان نے جواب دیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس انور کانسی تھے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو نوٹ لکھا تھا،چیف جسٹس نے استفسار کیا شوکت عزیز صدیقی کو مرضی کا فیصلہ کرنے کا کس نے کہا تھا؟ وکیل نے جواب دیا فیض حمید ایک برگیڈیئر کیساتھ شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے تھے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جن پر الزام لگا رہے ہیں انہیں فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟ جن دو شخصیات پر الزام لگا رہے ہیں ان کو فریق تو بنائیں،ہم مفروضوں پر کیس نہیں چلائیں گے،ادارے برے نہیں ہوتے لوگ برے ہوتے ہیں،ملک کی تباہی اس وجہ سے ہوتی ہے کہ شخصیات کے بجائے اداروں کو برا بھلا کہتے ہیں،اداروں کو لوگ چلاتے ہیں،کسی کی پیٹھ پیچھے الزام نہیں لگانے دینگے، اس اعتبار سے تو سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ درست ہے، وکیل نے جواب دیا فریق بنانے پر اعتراض نہیں، چیف جسٹس نے کہافریق بنا کر ہم پر احسان نہ کریں، اداروں پر الزام نہیں لگانے دینگے، شوکت عزیز صدیقی کہتے ہیں انہیں سنے بغیر نکالا گیا، شوکت عزیز صدیقی نے بطور جج کبھی کسی کو سنے بغیر اس کیخلاف فیصلہ نہیں کیا ہوگا، ممکن ہے جن پر الزامات لگا رہے وہ شوکت عزیز صدیقی کے الزام کی تصدیق کر دیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کئی لوگ بعد میں تسلیم کر لیتے ہیں کہ دبائو میں کام کیا تھا، چیف جسٹس نے کہا میں ذاتی طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی خفیہ رکھنے کے خلاف ہوں،میرے خیال میں کسی جج پر الزام آئے تو کونسل کی کارروائی اوپن ہونی چاہیے،حامد خان اور بار کونسلز نے فیض حمید کو فریق بنانے کیلئے درخواست دینے کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے کہا آپ ہچکچا رہے ہیں اس لئے سماعت جنوری میں رکھ لیتے ہیں،اگرفریق بنانےکی درخواست آج دائر کرتے ہیں تو آئندہ سماعت پرنوٹس جاری کریں گے، حامد خان نے کہا جن پر الزام لگایا ہے انہیں فریق بنانے کی درخواست آج ہی دائر کر دینگے، کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔