ایک جیل سے نکلنے دوسرا جیل سے بچنے کےلئے الیکشن لڑ رہا ہے،بلاول بھٹو

اتوار 10 دسمبر 2023ء

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دوسابق وزرائے اعظم پر لفظی وار ،کہتے ہیں ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔ کوہاٹ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی معاملات حالات ٹھیک نہیں یہاں دہشت گرد پھر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے خیبر پختونخوا میں تو کسی اور کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے، تو سب سن لیں کہ جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں، پی پی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی موجود ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول ابھی نہیں آیا، لیکن پیپلز پارٹی کے جیالے ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی سیاست اور پسماندہ علاقوں کے مظلوم عوام کی نمائندگی کی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے، کمزور طبقے کی نمائندگی کی ہے، ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، کوئی کھلاڑی یا کوئی اور ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں، بے روزگاری، مہنگائی اور غربت سے ہے، میں اور میری پارٹی تین نسلوں سے جدوجہد کرتے آ رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، ہم روایتی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحت کی مفت سہولت ملک کے ہر گھر میں ہو، ہم چاہتے ہیں پختون خوا کے ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت علاج کی سہولت ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست عوام کو مفت علاج کی سہولت پہنچا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت بنا ہے گی اور حکومت بنا کر عوام کو ان کا حق دیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کو بتایا جائے گا کہ مسلم امہ کے لیڈر کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے 18ویں ترمیم پر عمل درآمد نہیں کیا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات