میجر شبیر شریف کا یوم شہادت،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت

بدھ 06 دسمبر 2023ء

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ میجر شبیر شریف کی جرأت اوربہادری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ ایمان، لگن اور ہمت قوموں کو فتح سے ہمکنار کرتی ہے ،بِلا شُبہ میجر شبیر شریف شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ 1971کی پاک بھارت جنگ کے دوران، میجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب ایک بلند جگہ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا گیا۔اس پوزیشن کا دفاع ہندوستانی انفنٹری کر رہی تھی جسے ٹینکوں کے ایک سکواڈرن کی معاونت حاصل تھی۔ اس محاذ پرمیجر شبیر شریف نے43بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ4ٹینکوں کو تباہ کر کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ میجر شبیر شریف اور ان کے ساتھیوں نے دشمن کی دو بٹالین کے جوابی حملوں کو بھی پسپا کیا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا