سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 05 دسمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے ۔اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہئیے کیوں کہ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے ۔کیونکہ پارٹی کا نیا چئیرمین آگیا ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہے تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کررہے اسکے ساتھ چلالے۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چئیرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔ درخواست گزار خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوۓ اور موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔ خالد محمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے بھی انٹر پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کیا۔ آپ آرڈر میں لکھ کر دیدے کے عمران خان سزا یافتہ ہے وہ پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہ سکتے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔