عمران خان کا چیف جسٹس کو خط،سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا

هفته 02 دسمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباؤ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے، چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے۔ چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کورئیئر کی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے، یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا