مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل خلیج عدن میں تعینات کردیا

جمعه 01 دسمبر 2023ء

مشرق وسطیٰ کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی، پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا،، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کو کشیدہ صورتحال سے درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا ہے ،پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، واضح رہے کہ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں، پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے، پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں